مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت جاری رہنے کی صورت میں صہیونی حکام کو انتباہ کیا ہے۔
ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی یرغمالیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری نتن یاہو اور صہیونی فورسز پر عائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے انتہائی کم فائدے کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں ناکام بنادیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی فورسز نے جان بوجھ کر بمباری کرکے درجنوں صہیونی یرغمالیوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ صہیونی فورسز یرغمالیوں کی حراست گاہ سے نزدیک ہورہی ہیں لہذا یرغمالیوں کی حراست گاہ کے حوالے سے نئے فیصلے کئے گئے ہیں۔
ابوعبیدہ نے واضح کیا کہ نتن یاہو طاقت کے بل بوتے یرغمالیوں کی آزادی چاہتے ہیں تاہم اس طرح کے اقدامات سے یرغمالی تابوت میں ہی اپنے خاندان کے پاس پہنچیں گے۔ یرغمالیوں کے گھر والوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپنے عزیزوں کو زندہ چاہتے ہیں یا مردہ۔
آپ کا تبصرہ